پولیس کی فائرنگ و دیگر واقعات حادثات میں 5 افراد ھلاک ، متعدد زخمی  ہوگئے

بلوچستان دشت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے دو افراد پر اندادھن فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ھلاک ہو گیا ۔زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقع کی مزید تحقیقات لیویز کر رہی ہے ۔

شال ائیر پورٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2موٹر سائیکل سوار ڈاکووں  کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مسروکہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ائیر پورٹ پولیس نے چشمہ اچوزئی کے قریب ائیر پورٹ پولیس کا عملہ گشت کر رہا تھا کہ 2نامعلوم مو ٹر سائیکل سواروںکا رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان طیب اور نقیب کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

علاوہ ازیں  بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں قیامت خیز جان لیوا گرمی کی لہر برقرار ،گزشتہ روز حب شہر  میں درجہ 42سینٹی گریڈ جبکہ شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی ،شدید گرمی کے سبب حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر قلات اے ٹی ایف اہلکار جنید قمبرانی ڈوب کر ھلاک ہو گیا۔

قبل ازیں دریجی میں گرمی کی شدت کی تاب نہ لاکر نوشکی سے تعلق رکھنے والا بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار جان کی بازی ہار گیا ۔

حب شہر اور اسکے مضافات میں کئی افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ،حب میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو نڈھال کردیا برف کی دکانوں میں گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی جبکہ قیامت خیز گرمی کے اثرات سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جسم میں پانی کی کمی کے سبب بخار اور سردرد میں مبتلا ہو گئے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  حب شہر اور مضافات میں گرمی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے اور درجہ حرات 45اور گرمی کی شدت 52ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کرنے کی امکان ظاہر کردی ہے ۔

ادھر  مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران ولد نصیب اللہ کھوسہ مانجھوٹی شاخ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا نہر میں تلاش کے بعد بچے کو نکال لیا گیا جو کہ جابحق ہو چکا تھا ۔ 

بلوچستان ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی پولیس کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور بچوں سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے۔مسافر وین تونسہ سے دکی آرہی تھی۔حادثے میں زخمی ہونے والے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں عثمان غنی ولد رفیق نصر اللہ ولد بختیار خان ،محمد بحش ولد ملک تاج محمد ،مصباح زوجہ آصف علی ،روہی زوجہ جہانزیب اور بچی نواح ولد جہانزیب شامل ہیں۔

بلوچستان ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن باچا حسین ولد بحر کرم سکنہ ضلع اپر دیر خیبر پختونخواہ جان بحق ہوگیا۔

کانکنوں نے نعش کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کولواہ ادبی میلہ پر ریاستی قدغن ، پروگرام منسوخ کرنا دانشمندانہ عمل نہیں، علمی حلقوں میں تشویش

منگل جون 25 , 2024
آوران ، کے علاقے گیشکور میں کولواہ تعلیمی میلہ کے نام سے ’ شہید نجمہ کی یاد ‘ میں طے شدہ پروگرام پاکستانی فوج کی ایماء پر منسوخ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آواران سے اجازت ملنے کے باوجود میلہ کی انعقاد کے دن (22 جون 2024) انتظامیہ کے طرف سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ