اوستہ محمد  خاتون کے قاتلوں کی عدم  گرفتاری پر اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد : شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر نے گنداخہ تھانہ کی حدود جبل پور کے علاقے میں بے گناہ اور بے دردی سے قتل ہونے والے مسمات ثمینہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے قرآن پاک اٹھا کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

حامد علی اور مسمات زاہدہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گنداخہ کے گاوں گوٹھ جبل پور میں ہماری بہن کو اس کے شوہر اعجاز احمد جمالی اور ان کے بھائی زاہد جمالی نے بے گناہ اور بے دردی سے قتل کردیا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او گنداخہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل نا کام ہوچکے ہیں ملزمان با اثر لوگ ہیں۔

انہوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد ایس ایس پی اوستا محمد سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے واسطے ہماری بہن کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے ۔

دریں اثنا مظاہرین نے قرآن پاک کے ساتھ ایس پی آفس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جہاں پر ڈی ایس پی خادم حسین مگسی نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔

واضح رہے کہ آجکل جو بھی نصیر آباد ڈویژن میں  بھی قتل کے واقعات رونما ہوئے ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے مزید حالات خراب ہو رہے ہیں پولیس مکمل طور پر ناکام ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 بھائی جبری لاپتہ

منگل جون 25 , 2024
ڈیرہ بگٹی میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری: مزید دو بھائی فوج کے ہاتھوں لاپتہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی شہر سے دو بھائیوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ جن کی شناخت احمد علی ولد دلاور بگٹی اور نواز علی ولد دلاور بگٹی کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ