قلات: دشمن کے اسکلکو کیمپ پر سرمچاروں کا قبضہ، گیارہ اہلکار ہلاک ۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے اسکلکو میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ سمیت اس کی حفاظتی آوٹ پوسٹوں پر حملہ کرکے کم از کم 11 دشمن فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج کے مرکزی کیمپ سمیت دو حفاظی آوٹ پوسٹوں پر کامیابی سے قبضہ کرلیا، جبکہ بڑی تعداد میں دشمن فوج کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

حملے کا آغاز گذشتہ شب دس بجکر تیس منٹ پر ہوا۔ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دشمن فوج پر مختلف اطراف سے بیک وقت راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جبکہ بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے دشمن کے ساتھ دوبدو مقابلہ کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر ہی دشمن فوج کے دو آوٹ پوسٹوں پر قبضہ جمانے کامیاب ہوگئے۔بلوچ سرمچار جن میں فتح اسکواڈ اور اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے دستے بھی شامل تھے، انہوں نے مہارت سے پیش قدمی کرتے ہوئے شدید مقابلے کے بعد دشمن کے مرکزی کیمپ پر بھی قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئے، سرمچاروں کی پیش رفت دیکھتے ہوئے، بزدل دشمن کے تمام اہلکار اپنا اسلحہ و سازوسامان چھوڑ کر بھاگ نکل گئے۔

بی ایل اے کی سنائپز ٹیم نے بھاگتے اہلکاروں کا تعاقب کرتے ہوئے، کم از کم گیارہ دشمن اہلکاروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ بی ایل اے کے سرمچار بارہ گھنٹوں تک دشمن کے کیمپ پر قبضہ جمائے رکھنے میں کامیاب رہے۔ اس دوران دشمن کا تمام اسلحہ و گولہ بارود سرمچاروں نے اپنے قبضے لے لیا اور دشمن کے کیمپ کا ایک بڑا حصہ نذر آتش کردیا۔مذکورہ علاقے میں آج صبح بیک اپ کیلئے پہنچنے والی دشمن فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کو بلوچ سرمچاروں نے نشانہ بناکر پسپائی پر مجبور کردیا۔ جس کے بعد تمام بلوچ سرمچار حفاظت کے ساتھ اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچ گئے۔

دشمن کا اسکلکو کیمپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تحت قلات میں چلنے والی استحصالی پروجیکٹوں کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی تھی۔ پی پی ایل مذکورہ علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کی شکل میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار کے غرض سے موجود ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ وسائل کی استحصال و لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

ہم پی پی ایل کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے استحصالی پروجیکٹوں کو فالفور بند کرکے بلوچ وسائل کے لوٹ مار کے سلسلے سے باز آجائے۔ ہمارے کل کے حملے کو ایک وارننگ سمجھا جائے۔ اگر پی پی ایل ان استحصالی پروجیکٹوں کو بند نہیں کرتا تو ہمارے اگلے حملے کمپنی کے سائٹ پر مزید شدت کے ساتھ ہونگے۔

بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو5491 دن مکمل

منگل جون 25 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو5491 دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں محمد امین مگسی ایڈوکیٹ صدام بلوچ ایڈوکیٹ فدا بلوچ نے اظہار یکجہتی کی۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ