تربت اور حب میں فائرنگ اور حادثہ میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد ھلاک

تربت:  آبسر کے علاقے کہدہ یوسف محلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے ساتھ والی گلی میں اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تجابان کا رہائشی جمال ولد نور محمد ھلا ک ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، نامعلوم سمت سے اچانک فائرنگ کی آواز سنی گئی جب جگہ کا تعین کیا گیا تو ایک خون آلود شخص مردہ حالت میں پڑا ملا، واقعے کے بعد، لاش کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کے پس پردہ محرکات فی الحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مجرموں کا سراغ لگایا جا سکے اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس واقعے کی تفتیش مکمل کر کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

دریں اثناء حب مشرقی بائی پاس سے متصل حب ندی میں دو افراد کی حب ندی میں ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی بحری ٹیم نے حب ندی میں ڈوبنے افراد کی تلاش شروع کردی بعد ازاں نعشیں نکال حب جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردی گئیں جہاں پر متوفین کی 42سالہ محمد ولد اسماعیل اور 12سالہ طیعبہ دختر محمد سکنہ رئیس گوٹھ کراچی کے  نام سے ہوا جو  باپ بیٹی ہیں ۔ 

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جاری دھرنے میں بیٹھے لواحقین نے 26 جون سے یکم جولائی تک احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا

پیر جون 24 , 2024
کیچ تربت ڈپٹی کمشنر کے دفتر سامنے گزشتہ 8 دنوں سے جاری دھرنے کے دوران جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے مسنگ پرسنز کے لواحقین کی جانب سے 2 جون 2024 کو بلیدہ سے تربت تک ایک لانگ مارچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ