پسنی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کی جبری گمشدگی لواحقین نے کراچی شاہراہ بلاک کردیا

پسنی کے رہائشی طالب علم کو لاپتہ کرنے کے خلاف لواحقین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا، مکران کا زمینی رابطہ کراچی سے منقطع ہو گیا ، پسنی ، گوادر ، تربت ، جیونی ، مند سمیت مکران کے دیگر شہروں سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پسنی وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر ولد بشیر احمد کو پسنی سے اغوا کردیا ، جس کے ردعمل میں انکے لواحقین نے الصبح پسنی پریس کلب کے سامنے مین شاہراہ پر دھرنا دے دیا اور سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے پسنی زیرو پوائنٹ کا رخ کرکے مکران کوسٹل ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔

شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

، مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے سے کراچی سے مکران کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور کراچی سے مکران کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور شاہراہ کے دونوں اطراف مسافر پھنس گئے ہیں تاہم ابھی تک مظاہرین سے مزاکرات مزاکرات کے لیے کوئی نہیں پہنچ سکا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جبتک انکے پیارے کو بازیاب نہیں کیا جاتا شاہراہ بند رہے گی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چینی قیادت یورپین سامراج کی تاریخ کوپیچھے چھوڑ رہی ہے۔ بی ایس او آزاد

پیر جون 24 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے فوجی جاریت نے ہر گھر اور ہر علاقے کو متاثر کیا ہے۔ اس وقت تک ہزاروں بلوچ شُہدہ اور کئی علاقے اور گھر بار تباہ ہوئے ہیں۔ جاؤ، مشکے، ڈیرہ بگٹی، آواران، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ