بلوچستان کے علاقہ سوراب سے رات گئے نامعلوم افراد نے نغاڑ ایریا سے عبدالقادر میروانی اور عبدالنبی میروانی نامی دو افراد کو اسلح کے زور پر اغوا کرلیا ۔
بعد ازاں سوراب کے رہائشیوں نے شال کراچی شاہراہ کو نغاڑ ایریا سے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کیاجاتا شاہرہ اسی طرح غیر معینہ مدت کیلے بند رہے گی۔