ڈیرہ بگٹی میں فوج کشی جاری، متعدد گھر مسمار گاڑیاں جلائے جارہے ہیں آبادیوں پر گولہ باری جاری

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے لنجو اور سغاری میں پاکستانی فوج مقامی ڈیتھ اسکواڈز کی مدد سے فوجی کشی کررہی ہے اور علاقے میں متعدد مقامات پر گھروں کو مسمار اور گاڑیوں کو جلا جا جارہاہے ،جبکہ فورسز کی جانب سے علاقے میں گولہ باری بھی کی جارہی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ گزشتہ روز سوئی سے کشمور روڈ پر ڈکیتی کا واقع پیش آیا جس میں خواتین اور بچوں کے زیورات چھینے گئے اور ایک گاڑی کو بھی ڈاکو لے گئے۔

جبکہ آج پاکستانی فوج نے اسی علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا تاہم ڈکیتی کے واقع میں ملوث افراد کو راہ فرار دیا گیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سوئی کشمور روڈ پر آئے روز اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس میں ایک گروہ ملوث ہے جس کی سربراہی میرک چاکرانی بگٹی کررہے ہیں اس گروہ میں سیوا چاکرانی بگٹی، شاہ زین چاکرانی اور الڑ چاکرانی بگٹی سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزکورہ گروہ آئی ایس آئی کے کرنل صفدر کے حکم پر چوری، ڈکیتیاں اور دیگر جرائم کرتے رہتے ہیں۔ اس گروہ کا سرغناہ میرک چاکرانی خود کرنل صفدر سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے ہیں۔ جبکہ مزکورہ گروہ کے ارکان دوسری طرف لیویز فورس میں بھی شامل ہیں جن میں سرِفہرست شیر جان چاکرانی ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج ڈاکوں کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے کرنل صفدر نے ڈاکو گینگ کو ایف سی کی گاڑیوں میں فرار کروا دیا گیا اور مقامی قبائلی عمائدین کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان پر مارٹر کے گولے داغے گئے۔ ایف سی نے متعدد نہتے افراد کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز نے انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر دھاوا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا

جمعرات جون 20 , 2024
کیچ کے علاقے تمپ کونشکلات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رات ساڑھے ایک بجے انقلابی گلوکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ