شال پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہلکار سمیت 10 افراد اغواء


بلوچستان کے دارالحکومت شال کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کو اغوا کرلیا  ،مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  کہ گذشتہ روز زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیر میں لیکر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے چودہ افراد کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں چار افراد کو چھوڑ دیا جبکہ دیگر 10 دس افراد کو نامعلوم جگہ لے گئے۔

اس بابت عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد  پاکستانی فوج خفیہ ادارں سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے رہائشی  افراد کو اکثر بلوچ آزادی پسند  تنظیمیں ہی  شناخت کے بعد  اٹھاکر لے جاتے ہیں اور تفتیش کے بعد   جرم ثابت ہونے نہ ہونے کی صورت میں اپنا فیصلہ سناتے دیتے ہیں ۔

آپ کا علم ہے  گذشتہ سال شال زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پاکستانی فورسز سے تعلق رکھنے والے افراد کو اغوا کرلیاتھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کوئٹہ : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بی ایل اے

جمعرات جون 20 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے فتح اسکواڈ نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوئٹہ کے علاقے شعبان سے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے، مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی بیان جلد ہی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ