بلوچستان کے پہاڑوں میں شکار پر پابندی ہے ، مت آئیں۔ بی ایل ایف کی وال چاکنگ

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کیچ کے مختلف علاقوں میں بلوچی اور انگریزی زبان میں چاکنگ کرکے شکار کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ شکار کھیلنے کے لیے پہاڑوں کا رخ نہ کریں۔

بی ایل ایف کی طرف سے کہا گیا ہے، شکار پر پابندی ہے پہاڑوں میں مت آئیں ، اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بندوقیں ضبط کی جائیں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے تنظیمی ردعمل کے ذمہ دار ہوں گے ، ہتھیار اور شکار کے سامان کی ضبطگی کی صورت ان کی مزید کوئی شکایت اور گلہ قبول نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کی طرف سے بلوچستان میں جنگلی حیات کے تحفظ اور سیکورٹی نکتہ نظر سے شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے ایک بیان میں اس پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی جان و مال اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شکار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کیچ میں حالیہ دنوں اس پابندی کی خلاف ورزی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے جنگلی حیات، سرمچاروں اور عوام کے تحفظ کے حوالے سے خدشات پیدا کیے ہیں۔اسی تناظر میں گذشتہ روز بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) نے چاکنگ کے ذریعے اپنے پیغام کو علاقائی سطح پر عام کرنے کی کوشش کی تاکہ کسی بدمزگی اور سخت کارروائی سے بچتے ہوئے اس پابندی پر عملدرامد کو ممکن بنایا جاسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی: پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

منگل جون 18 , 2024
بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹ لانچرز اور دیگر آتشین اسلح سے نشانہ بنایا ۔ حملے کے وقت دھماکہ اور فائرنگ کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا ۔ حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ