مشکے: مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک

بلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے نوکجو پچھڑ پکنک پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی فوج خفیہ ایجنسیوں کی بنائی گئی مسلح جتھے ،ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے دولت خان محمد حسنی اور مرید محمد حسنی کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت خان اور مرید خان دین محمد عرف دنو کے خاص کارندے ہیں، حال ہی میں ان کی مشکے میں سمیر نامی نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے علاوہ یہ چوری ڈکیتی اور دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث رہے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان کے پہاڑوں میں شکار پر پابندی ہے ، مت آئیں۔ بی ایل ایف کی وال چاکنگ

منگل جون 18 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کیچ کے مختلف علاقوں میں بلوچی اور انگریزی زبان میں چاکنگ کرکے شکار کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ شکار کھیلنے کے لیے پہاڑوں کا رخ نہ کریں۔ بی ایل ایف کی طرف سے کہا گیا ہے، شکار پر پابندی ہے پہاڑوں میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ