بلوچستان کے درالحکومت شال اور کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے خلاف آج عید کے روز شال اور تربت میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،جبکہ تربت شہید فدا چوک پر احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا ہے۔
اس موقع پر درجنوں لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور بچے بھی مظاہرین کے ساتھ شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
آپ کو علم ہے بلوچستان میں ہر سال جبری طور پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں میں عید سمیت ہر تہوار کی خوشیاں ماند پڑچکی ہیں-

آج کے احتجاج میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے انکے عید کے کپڑے اور جوتے بھی لائے ہوئے تھے، جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی فریادیں سن کر مظاہرین کی آنکھیں بھی اشک بار ہو گئیں۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے پیاروں کو منظر عام پر لایا جائے۔