بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات میں چار افراد ھلاک ، متعدد زخمی ہوگئے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد ھلاک، 11 افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں چککو کے مقام پر گزشتہ روز حادثے میں زخمی قبائلی شخصیت نزیر احمد باجوئی سابقہ پولیس آفیسر جمیل احمد ،اور ایکسائز آفیسر زاکر باجوئی کے بھائی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے کراچی ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں دم توڑ دیئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں شاکر ہوٹل کے قریب مین آر سی شاہراہ پر راہ چلتے چنگچی رکشے پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 22 سالہ امداد حسین ولد ریاض حسین نامی نوجواںن شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا-

حب ہی میں حب عدالت روڈ پر بلوچ کالونی کے قریب موبائل فون کے سودے کے لین دین پر دو پڑوسی دکانداروں میں تصادم میں اسلحہ لاٹھیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال اور فائرنگ سے 40سالہ عبدالصمد ولد حاجی قاسم نامی راہ گیر گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا جبکہ 6 افراد سراج، صمد، نظام، اسامہ اور سعد گولیاں لگنے اور چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے-

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔

مزید برآں قلات کے یونین کونسل پندران کے لیویز اہلکار ریاض احمد راہزنوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔
وہ پندران میں اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد زہری بازار جاکر واپسی پندران اپنے گھر آتے ہوئے سوہندہ زہری کے مقام پر نامعلوم ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کی جس سے ریاض احمد کی ٹانگ پر ایک گولی لگی-

گولی لگنے سے ریاض احمد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں بلیدی برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

دو گروہوں کے درمیان تصادم اوستہ محمد سٹی تھانہ کی حدود میں مسن محلہ میں ہوا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت ہوت خان بلیدی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں اللہ ڈنو، آصف علی، محمد ایوب سمیت چار افراد شامل ہیں۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ 5481 ہے

اتوار جون 16 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5481 دن ہو گئے۔ اظہار یکجتی کرنے والوں میں بی ایم پی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر خورشید جمالدینی اور نیشنل پارٹی کے رہنما میر عبدالغفار قمبرانی اور دیگر مرد اور خواتین نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ