آئرلینڈ: انسانی حقوق کی تنظیم کا ماہ رنگ بلوچ کے خلاف دائر مقدمات کی مذمت

پاکستانی ریاست کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف مہم کو سبوتاژ کرنے کے لئے مختلف ہتکنڈے آزمائے جارہے ہیں۔ فرنٹ لائن ڈیفنڈرز

انسانی حقوق کی تنظیم فرنٹ لائن ڈیفنڈرز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر لگائے گئے جھوٹے مجرمانہ الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے ، ان الزامات میں بغاوت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے کے الزامات شامل ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس طرح کے اقدامات ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی بلوچستان میں مظالم کے خلاف پرامن جدوجہد کا ریاستی ردعمل ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی ریاست اور اس کے اداروں نے بلوچ انسانی حقوق کے کارکنوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو دہشت گرد، عسکریت پسند اور ریاست مخالف عناصر کے طور پر مستقل طور پر لیبل لگانے کی ہر وقت کوشش کی ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ کارکنان کو دھمکیوں اور ماورائے قانون اقدامات کا سامنا ہے، جن کا مقصد بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف مہم کو سبوتاژ کرنا ہے۔

فرنٹ لائن ڈیفنڈرز نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف تمام الزامات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور بلوچ انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، تنظیم ایک ایسا ماحول بنانے پر زور دیتی ہے جہاں پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظ محفوظ طریقے سے کام کر سکیں۔

فرنٹ لائن ڈیفنڈرز، یا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار دی پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز، آئرلینڈ میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم ہے، جس کی بنیاد 2001 میں ڈبلن میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی کارکنوں کے تحفظ کے لیے رکھی گئی تھی۔

قبل ازیں انسانی حقوق کی تنظیم پین ناروے نے اپنے ایک بیان میں کہ ماہ رنگ بلوچ بلوچستان میں انصاف اور بنیادی حقوق کے لیے ایک اہم اور دلیر آواز ہیں۔ “پین ناروے” کے سیکرٹری جنرل، جورگن واٹنے فریڈنس کا کہنا تھا کہ بلوچ کارکن کو بلوچستان میں ہراساں کیے جانے اور ڈرانے کے علاوہ، ناروے کی سرزمین پر اسے خاموش کرنے کی کوششیں قابل تشویش اور ناقابل قبول ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عبدالباسط  کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے، مظاہرین

ہفتہ جون 15 , 2024
خاران سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل کی قتل کے خلاف خاران پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ مظاہرے میں مقتول کے خاندان کے افراد سمیت خواتین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ