کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ فوج کشی جاری ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے دو ہیلی کاپٹر دشت اور تمپ کے درمیان مزن بند کے پہاڑوں کے مختلف مقامات پر مسلسل گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔
اسی طرح پاکستانی فوج کی بڑی تعداد کو تمپ کے علاقے گومازی ندی میں جاتے دیکھا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گرفتاری یا جانی نقصانات کے حوالے سے اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔