ڈیرہ مرادجمالی خاتون قتل  ، واقعہ کیخلاف سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک، شال میں لٹیروں کی راج تاجر 62 لاکھ سے محروم

بلوچستان کے دارالحکومت شال سمیت دیگر ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ اور لوٹ مار دوران خاتون سمیت دو افراد قتل ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کیمطابق ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دوسری جانب  اہل خانہ نے واقعہ کیخلاف سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا ہےکہ واقعے کو سیاکاری کا رنگ دیا جا رہا ہے جوکہ جھوٹ ہے  ۔

مظاہرین نے پولیس اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ملزم کو قرار واقع سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب  شال کے علاقے سریاب کمالو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شاہد سمالانی نامی  ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا، مسلح افراد فائرنگ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، واقع کی مزید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں شال کے علاقے مسجد روڈ پر واقعہ گارمنٹس کی دکان کا مالک محمد زبیرنقدی 62 لاکھ روپے لے کر موٹرسائیکل پر کواری روڈ بینک میں جمع کرانے جارہا تھا ، پٹیل روڈ اور شاوکشاہ روڈ کراس پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحے کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

گوالمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں شال  آرٹ اسکول روڈ پر مسلح افراد نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لیا ، مسلح رہزن موٹرسائیکل چھننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ، سٹی پولیس تھانے کے حدود میں موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ، سٹی پولیس چوروں اور رہزنوں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

اگر اس خطے کا انقلاب سمجھنا ہے تو نواب خیر بخش مری کو سمجھنا ضروری ہے. تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا خطاب

بدھ جون 12 , 2024
کراچی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی این ڈی پی کی جانب سے جدید بلوچ نیشنلزم کا فکری منبع نواب خیر بخش مری کی دسویں برسی کے حوالے سے لیاری میں میں ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیعتی ریفرنس کی صدارت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ شاہزیب بلوچ کر رہے تھے، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ