آواران سے پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ ،گوادر کے رہائشی نوجوان بازیاب ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقہ تیرتیج میں پاکستانی فورسز نے چادر چاردیواری کو پامال کرکے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دل جان ولد اللہ بخش نامی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
نوجوان کے جبری گمشدگی بارے بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شائع کرکے ان کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
دریں اثناء گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں پندرہ روز قبل تیسری بار جبری لاپتہ ہونے والے سُربندر کے رہاشی سمیر حمزه بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے