یمن ، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38 ہلاک،100 لاپتہ ہوگئے

صنعا یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔یمنی حکام نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی۔

ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ، جبکہ کشتی میں سوار مزید 100کے قریب افراد سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام نے کہا کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعہ سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال افریقہ سے 97 ہزار تارکین وطن یمن پہنچے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ: بلیدہ کراس پر حادثہ، لاپتہ شخص کا بھائی اور بھتیجی ھلاک

منگل جون 11 , 2024
کیچ کے علاقے بلیدہ میں لاپتہ شخص کے بھائی بیٹے سمیت روڈ حادثے ھلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بلیدہ کراس پر گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بلیدہ میناز کا رہائشی عبدالحمید ولد پیر بخش اپنے بیٹے سمیت ھلاک ہوگیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالحمید کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ