تربت۔ طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف تجابان میں سی پیک شاہراہ ایم ایٹ بلاک۔

اطلاع کے مطابق تجابان کے مقام پر عوام نے سی پیک ایم 8 شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تجابان سے تعلق رکھنے والے طالب علم فاروق سخی داد کو جبری لاپتہ کیا جب کہ ان کی بازیابی کی دی گئی مہلت کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔
مظاہرین کے مطابق طالب علم کی بازیابی تک سی پیک شاہراہ ایم ایٹ پر دھرنا جاری اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بند رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور Fc سڑک کو خالی کرانے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد کر رہی ہے ۔