بلوچیت و انسانیت کے ناطے گرفتار دونوں فوجیوں کو چھوڑ دیا ہے۔ بی ایل ایف

بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 10 جون 2024 کو پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر ڈن سے حراست میں لے کر گرفتار کیا، جس میں ایک کا نام بشیر احمد ولد منظور اور دوسرے کا نام رازق ولد میاں داد ہے۔گرفتار دونوں فوجی اہلکار بلوچ ہیں جنہوں نے قابض پاکستانی فوج میں بھرتی ہونے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور اپنی غلطی کیلئے معافی مانگا۔ دونوں فوجی اہلکاروں نے فوج سے استعفے کا بھی اعلان کیا اور گزر بسر کیلئے ائندہ محنت و مزوری کرنے اور فوج کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بی ایل ایف نے دونوں فوجی اہلکاروں کو ایک موقع دے کر معاف کرکے چھوڑ دیا۔ہم بلوچ نوجوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ محض روزگار کی خاطر قابض پاکستان کی درندہ صف فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز میں بھرتی ہوکر بلوچ قوم کے خلاف ان کے جنگی جرائم اور بلوچ نسل کشی میں شریک جرم بننے سے گریز کریں۔ہم بلوچ نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ محض تنخواہ کی خاطر دشمن فوج میں بھرتی ہونے کے بجائے بلوچستان لبریشن فرنٹ میں شامل ہوکر بلوچستان کی آزادی کیلئے اپنا قومی فرض پورا کریں۔پاکستانی جبری قبضہ سے آزادی حاصل کرکے بلوچ قوم نہ صرف دنیا میں ایک باوقار قوم بن جائے گا بلکہ بلوچستان کے وسائل کے بل بوتے پر جلد ترقی کرکے پاکستانی نوآبادیاتی نظام کے داد غربت، بے روزگاری، بیماری، ناخواندگی جیسے سماجی بیماریوں کو بھی جلد ختم کرے گا۔

میجر گہرام بلوچترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پسنی پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ شخص سی ٹی ڈی حوالے کردیا گیا

منگل جون 11 , 2024
بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں پانچ روز قبل جبری لاپتہ کیے جانے والے نوجوان میران ولد صوالی سکنہ پسنی کو فوج ایجنسیوں نے بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی گوادر کے حوالے کیا ہے ۔ آپ کو علم ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ