کیچ قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

ضلع کیچ کے علاقے میری کلگ سے ایک بلوچ نوجوان گزشتہ 6 دنوں سے لاپتہ ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کو قابض پاکستانی فوج نے جبری اغواء کرلیا ہے۔

جبری اغواء ہونے والے نوجوان کی شناخت دادشاہ ولد عبد الرحیم سکنہ بلیدہ سلو کے نام سے ہوا ہے، جو اپنے کام سے تربت آئے ہوئے تھے جہاں انہیں 6 روز قبل 4 جون کو جبری اغواء کا شکار بنایا گیاہے ۔

دادشاہ کے لواحقین کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کے لاپتہ ہونے کی بیان جاری کی گئی اور لوگوں کو ان کے تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی تاہم خاندانی ذرائع نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے انہیں فوج نے جبری اغواء کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ علاقائی مکین افراد کا کہنا ہے کہ ان کو قابض پاکستانی فوج نے جبری اغواء کرکے اپنے عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی بزرگ رہنما نواب خیر بخش مری کی دسویں برسی این ڈی پی کے زیر اہتمام منائی گئی

پیر جون 10 , 2024
کراچی جدید بلوچ نیشنلزم کے فکری منبع نواب خیر بخش مری کی دسویں برسی لیاری کراچی میں منائی گئی۔ برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام کی صدارت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ایڈوکیٹ شاہ زیب بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی استاد میر محمد علی تالپور تھے۔ سٹیج کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ