کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 6 نوجوان بازیاب

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مختلف اوقات میں جبری لاپتہ 6 افراد بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان داؤد عبدالوہاب بازیاب ہوکر گذشتہ شب اپنے گھر پہنچ گیا تاہم کہ ان کے ہمراہ لاپتہ ہونے ولا ان کا رشتہ دار شہزاد عبید ابتک لاپتہ ہے۔

اس طرح آبسر کولواہی ڈن بازار سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان وسیم حسن، اعجاز شیران، صالح طارق اور امتیاز اقبال گزشتہ رات بازیاب ہوئے ہیں ۔

ان نوجوانوں کو 17 مئی 2024کو انکے گھر سے اٹھایا گیا تھا۔

مذکورہ نوجوانوں کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے سامنے انکی بازیابی کے لیے دھرنا دیا تھا اور اہلخانہ کے مطابق ان میں ایک نوجوان صالح طارق اور ایک ساتھی شدید تشدد کے باعث ذہنی طور کمزور ہوچکے ہیں۔

13 جون 2021 کو تُربَت آپسر سے جبری گمشدگی کے شکار عبدالباسط ولد عبدالواحد 6 جون 2024 کو بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

زامران: پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ، سولر سسٹم اور کیمرے تباہ

ہفتہ جون 8 , 2024
کیچ زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق رواں مہینے 6 جون کو مسلح افراد نے کیچ کے علاقے زامران میں زامری کور کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ