ڈیرہ بگٹی پاکستانی فوج نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا ،تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی شاہ زین پمپ کے مقام پر دن دھاڑے پاکستانی فوج نے خیر اللہ ولد مراد بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

آپ کو علم ہے سوئی میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران پچاس کے قریب لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کاروئیاں کی جارہی ہیں جبکہ ان کو سرفراز بگٹی کے ڈیتھ سکواڈ کی بھی بھرپور مدد حاصل ہے۔

سوئی میں چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں تربت میں بیس دن قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص بازیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے شخص کی سناخت حیات ولد جمعہ سکنہ تربت آپسر کے نام سے ہواہے، حیات کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 11 مئی کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جو آج بازیاب ہوا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ غازی خان مسلح افراد نے موبائل کو آگ لگادی

جمعہ جون 7 , 2024
ڈیرہ غازی کوہ سلیمان میں نصب ٹیلی نار موبائل کمپنی کے ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے آج عصر کے وقت حملہ کرکے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کردیا اور فرار ہوگئے ۔ آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ مدیر نیوز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ