شال پریس کلب کے تالے توڑنے کیخلاف، ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج

شال پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف پریس کلب شال کے تالے توڑنے کیخلاف ایف آئی آر درج کردی۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ اور بیبگر بلوچ نے اٹھارہ مئی کو عدالت روڈ پر احتجاج کرکے روڈ کو بلاک کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کیا تھا اور پریس کلب کا تالہ توڑ کر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور تقریر کیے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کہا ہے کہ مذکورہ دن دہشت گردی کے پیش نذر سول انتظامیہ نے پریس کلب اور میٹرو پولیٹن بند کردیئے تھے۔

آپ کو علم ہے مذکورہ دن بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام “گوادر: میگا پروجیکٹس سے میگا جیل تک” کے نام پر شال پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا تھا مگر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامیہ نے پریس کلب کو تالہ لگا دیا تھا۔

اس حوالے سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں صحافیوں نے شال پریس کلب کی تالہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے اقدام آزادی صحافت پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے-

شال پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف صحافیوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

صحافیوں نے پریس کلب کے تالہ بندی پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، بعد ازاں وزیراعلٰی بلوچستان کی یقین دہانی پر اسمبلی اجلاس کا واک آﺅٹ ختم کیا گیا تھا جس میں صحافیوں کی جانب سے 4 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران: جھاؤ میں پاکستانی فورسز کی فوجی کشی کی تاریاں مکمل فو جی قافلوں کی آمد

جمعہ جون 7 , 2024
بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز قافلے آنے شروع ہوگئے ہیں ،فوج کشی کا خدشہ ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد کو گزشتہ رات سے جھاؤ کے دیہاتوں کوہڑو اور ڈولیجی کے کیمپوں میں فوجی قافلے پہنچ گئی ہیں ۔علاقہ ذرائع کے مطابق فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ