بلیدہ: پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم دھماکہ،صحبت پور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر حملہ

کیچ کے علاقے بلیدہ، گلی میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے فوج کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

حکام نے ابھی تک دھماکے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلیدہ میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند سرگرم ہیں۔ مذکورہ علاقے میں فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیاہے۔

ادھر صحبت پور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب صحب پور کے علاقے جیانی میں نامعلوم مسلح افراد نے کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ اور بم دھماکے کیے۔ حملے میں دو موٹر سائیکلیں تباہ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔

حملے کی زمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

اوتھل مسافر کوچ حادثے کا شکار 5 افراد جلس کر ھلاک ، 10 زخمی

جمعرات جون 6 , 2024
بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب وایارو کے مقام پر بدھ جمعرات کی درمیانی شب کراچی سے شال جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ کوچ میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر ھلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ اس وقت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ