کیچ آپریشن، بازیاب افراد دوبارہ لاپتہ، آواران جنگی ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  کہ دشت کے مختلف علاقوں شولیگ، زرین بُگ، ملائی نگور، فرنٹ بازار و گردنواح میں فورسز آپریشن کررہی ہے اس دوران گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن دو روز قبل رہا ہوئے افراد کو دوبارہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ندیم عبداللہ اور محسن عبیداللہ کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے مذکورہ دونوں افراد کو ایک ہفتے قبل بھی لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں دو روز قبل رہا گیاتھا، تاہم ایک دفعہ پھر انہیں لاپتہ کردیا گیا ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

علاوہ ازیں آج الصبح  آواران کے شمالی پہاڑوں میں دو جنگی ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوسی جہاز  کو گشت کرتے دیکھا گیا ہے  جبکہ بعد ازاں مذکورہ  ہیلی کاپٹر اور جاسوسی جہاز تحصیل جھاؤ کی طرف چل گئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران: پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری،فوجی قافلے جھاؤ کی طرف روانہ

جمعرات جون 6 , 2024
آواران میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ، ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز کے دو ہیلی کاپٹروں کو آواران کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ڈرون طیارے بھی حصہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ