پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے چتکان کے رہائشی عبدالحمید ولد حوالدار اختر نامی شخص کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقع سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، پنجگور میں روان ہفتے کے دوران یہ قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔
دوسری جانب کیچ کے علاقہ بلیدہ گلی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول علاقے میں چٹائی بیچنے کے لیے ہر صبح تربت سے آتا تھا، قتل کے بعد ان کا موٹر سائیکل بھی غائب ہے۔