بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ملیر میں بلوچ لٹریسی کمپئین کے مناسبت سے انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے مرکزی انفارمیشن سکریٹری عُزیر بلوچ اور سنٹرل کمیٹی کی ممبر سلیم بلوچ سمیت سیاسی کارکن حفیظ بلوچ نے بھی شرکت کی۔
سیشن ملیر کے علاقے کاٹھور میں منعقد کیا گیا جس میں پینل ڈسکیشن، تقاریر، تھیٹر، کتاب میلہ سمیت ایجوکیشنل والک شامل تھے۔ پینل ڈسکیشن میں ملیر کے تعلیمی بحران پر پینلسٹ سلیم بلوچ اور سکول استاد ہارون بلوچ سے ملیر زون کے صدر شاہ تاج بلوچ نے بطور موڈریٹر مباحثہ کیا۔ سرُسنگار اِزمی مجلس کے اداکاروں نے لڑکیوں کی تعلیم اور منشیات کے خلاف جہد پر ایک تھیٹر ڈرامہ پیش کیا۔ تقاریر میں کامریڈ حفیظ بلوچ نے تعلیمی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے گفتگو کی جبکہ بساک کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری عُزیر بلوچ نے ملیر کے نوجوان اور ان کے زمہ داریوں پر گفتگو کرکے ان کو تعلیمی جہد میں سرگرم رہنے پر زور دیا۔
تقریب کے آخر میں کاٹھور میں شرکاء نے ایک ایجوکیشنل والک کیا جس میں طلباء نے پلے کارڈوں پر تعلیم کے اوپر مختلف نعرے درج کیے تھے اور بچوں بچیوں کو پڑھنے کا تسکین دیا گیا۔
سیشن میں کتاب میلہ بھی سجایا گیا تھا جس میں لوگوں نے کتابیں خریدیں۔ سیشن میں طلباء و طالبات،بچے بچیوں، خواتین سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔