بلوچستان فائرنگ و حادثات 6 افراد ھلاک متعدد زخمی

دکی ٹرائیبل کول مائنز ایریا پر مسلح افراد کا حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو مزدور ھلاک، ایک زخمی ہوگیا۔ مسلح افراد کا سول سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

ھلاک  ہونے والوں میں ایک کوئلہ کان انجن ڈرائیور بھی شامل ہے، ھلاک  والوں میں کریم اللہ دولت زئی اور نعیم ولد جلات خان قوم سلیمان خیل شامل ہے۔ زخمی کی شناخت فضل الرحمن ولد عبدالغنی کے نام سے ہواہے ۔ نعشیں اور زخمی کو  سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے ۔

پشین ایس پی پشین منظور احمد بلیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ روز صدر تھانہ سرخاب اور سی آئی اے اسٹاپ نے سورس انفارمیشن پر "اے” اور "بی” ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام ترین گینگ کے سرغنہ حبیب اللہ (افغان شہری)کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ڈکیتی، قتل اور چھینا جھپٹی اور پولیس اور لیویز کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی گینگ کے سرغنہ حبیب اللہ اور اس کے گن مینوں اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر براہ راست فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے پولیس پارٹی محفوظ رہی، تاہم ملزمان کی جانب سے چلائی گئی گولیوں سے ایس ایچ او صدر کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

فائرنگ کے تبادلے میں حبیب اللہ اور اس کے بندوق بردار پولیس مقابلے میں مارے گئے، جب کہ روزی خان نامی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے مزید علاج کے لیے پولیس سیکیورٹی میں شال منتقل کردیا گیا

پسنی نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا  اتوار کی شام کو ساکم نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کور میں پکنک منانے گیا، جہاں وہ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ھلاک   ہوگیا، جس کی نعش  کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ،نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا۔

ادھر دکی میں ،ٹریکٹر کی زد میں آکر 8سالہ بچہ جاں بحق ہوا ۔

نوشکی میں ٹرالر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی، گلنگور کے مقام پر ٹرالر اور فیلڈر کار میں تصادم تین افراد زخمی، ٹرالر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی گلنگور کے مقام پر فیلڈر کار اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، ٹرالر ڈرائیور شدید زخمی جبکہ فیلڈر کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کوشک ایریا میں ایرانی منی پیٹرول اسٹیشن پر ایرانی تیل خالی کرتے ہوئے شدید گرمی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ کیسکو کی 11 ہزار کے وی کی 2لائنوں سمیت پمپ کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت کے بعد شال میں بھی جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے دھرنا جاری ، شے حق بلوچ بازیاب ہوگیا

پیر جون 3 , 2024
تربت میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا  گذشتہ روز سے جاری ہے۔ بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مارچ بلیدہ زامران سے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے گزشتہ شام گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں تربت پہنچ گیاتھا۔ لانگ مارچ میں لاپتہ مسلم عارف، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ