اسلام آباد سے ویتنام کے سفیر کی بیوی لاپتہ ہوگئی ،4 گھنٹے بعد بازیاب

اسلام آباد : پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئیں۔ویتنام کے سفیر کی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیدی۔

ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن کے گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی اور موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ویتنام کے سفیر کی جانب سے شکایت ملنے پر ان کی اہلیہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کیا، سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں، خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

تاہم سفیر کا اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے کہ وہ کیسے لاپتہ ہوگئی تھی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان کی بانُک۔تحریر: عزیز سنگھور

ہفتہ جون 1 , 2024
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی سیکریٹری جنرل سمی دین بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں بلوچ لاپتہ افراد کا قافلہ اسلام آباد سے خالی ہاتھ واپس بلوچستان لوٹنے کے باوجود بھی حکومت سے جنگ جیت گئے۔ پاکستان نے ان کی بات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ