مسقط جانے کی کوشش میں کشتی خراب، 3افراد ہلاک ، 20ریسکیو کرلیا گیا ۔کوہلو ،دالبندین ،دو افراد ھلاک

بحرہ بلوچ میں غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش میں کشتی خراب ہونے پر 3افراد ہلاک جبکہ 20کوریسکیوکرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ساحلی ضلع گوادر کے سمندری حدود میں بھٹکنے والے افراد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی خراب ہونے سے 20 افراد سمندر میں بھٹک گئے، جنہیں مقامی ماہی گیروں نے ریسکیو کیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ کشتی خراب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ سمندر میں بھٹک گئے تھے، اور 20 دنوں سے یہ لوگ سمندر میں بھوکے اور پیاسے رہے، 3 افراد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوگئے، جب کہ مقامی ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں 20 افراد سوار تھے اور ان میں سے 5 افراد کی حالت بھوک اور پیاس کی وجہ سے انتہائی خراب ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام افراد کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے جاسکتے ہیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کسی کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا، البتہ تمام افراد مکمل تفتیش کے بعد ضروری کارروائی کیے جانے کے بعد چھوڑ دیئے جائیں  گے۔

علاوہ ازیں کوہلو کے علاقے نیو کلی میں لیویز فورس کے سپاہی عطاء اللہ کنگرانی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے نیو کلی میں لیویز فورس کے سپاہی عطاء اللہ کنگرانی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق عطاء اللہ کنگرانی کو ان کے رہائش گاہ میں رات 12:30 کے قریب نامعلوم افراد نے چار پسٹل فائر کر کے قتل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عطاء اللہ کنگرانی حالیہ لیویز فورس کے ملازمین کے ساتھ بھرتی ہوا اور لیویز لائن میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ لیکن گزشتہ شب وہ اپنی رہائش گاہ سے نہ اٹھنے کی صورت میں رشتے داروں ڈھونڈنا شروع کیا بل آخر رشتے دار ان کے رہائش گاہ میں پہنچ گئے تو وہاں ان کو مردہ حالت میں پائے گیا۔ تا اہم اس واقعے کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے اور اب تک کوئی سرکاری سطح پر رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

دریں اثناء  دالبندین یکمچ کے قریب مین آر سی ڈی شاہرہ روڈ پر ایکس کرولا گاڑی کو حادثہ ، قبائلی رہنما حاجی داؤد جان کے جوان سال بیٹے خلیل احمد سنجرانی سکنہ گردی جنگل ھلاک ہوگیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران پاکستانی فورسز قافلے کو بم کا نشانہ بنایا گیا

جمعہ مئی 31 , 2024
خاران شہر گواش روڑ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے گاڑیوں کی قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر گواش روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ