واشک تربت سے شال جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ میں ھلاک ہونے والوں کی نامکمل لسٹ جاری

واشک کلغلی کے مقام پر آج ٹائر ٹائر پھٹ جانے اور تیز رفتاری کی سبب بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے والے مسافر کوچ میں ھلاک ہونے والے افراد کی نامکمل لسٹ جاری کردی گئی ہے جس میں خواتین بچوں سمیت 28 افراد ھلاک جبکہ 20 شدیدزخمی ہوگئے جن میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے ۔

واشک کلغلی بس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تربت یونیورسٹی کے نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ ساکن کوئٹہ اور ڈاکٹر عامر زیب کوئٹہ، نوجوان سماجی کارکن اور اسکول فار آل کے درویش عزیز، بلوچستان ریذیڈنشل کالج تربت کے میل نرس محمد ایوب ولد ہاشم سکنہ گیبن، محمد عزیز ولد حسن ساکن جوسک، صابر علی ولد خدابخش ساکن سنگانی سر شامل ہیں۔

سانحہ میں 8 زخمیوں کا تعلق بھی تربت سے بتایا جاتا ہے جس میں بی آرسی تربت کے متوفی میل نرس محمد ایوب کی اہلیہ اور بچی بھی شامل ہیں۔

سانحہ میں جاں بحق والوں میں علی اصغر ولد جمشیر ساکن پپری بن قاسم ملیر کراچی، واجد علی ولد محمد حنیف عیسیٰ زئی تحصیل و ضلع پشاور، درویش ولد عزیزاللہ ساکن اوورسیز کالونی تربت، شاہ فیصل ولد فضل کریم ساکن گوارگو چھب پنجگور، ولی محمد ولد عبداللہ خضدار باجوڑی، بھورو خان ولد کجلو خان ساکن جیکب آباد، چراغ ولد محمد اسلم سکنہ مشکے گجر، محمد عزیز ولد حسن ساکن جوسک تربت، ایوب ولد ہاشم ساکن گیبن تربت، عمران علی ولد اکبر ساکن جیکب آباد، سلطانہ بانو بنت محمد یوسف ڈیرہ اللہ یار جعفر آباد، طاہرہ زوجہ محمد رفیق سکنہ کوشک خضدار، راشد، عمران حسین ولد محمد رضا ساکن عملدار روڈ کوئٹہ، رحمت علی ولد برکت علی ساکن ضلع کشمور، صابر علی ولد خدابخش ساکن سنگانی سرتربت و دیگر شامل ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

اے ایس پی لاڑکانہ سٹی کی آفس پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ایس آر اے

بدھ مئی 29 , 2024
سندھودیش  روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے جاری بیان میں کہاہے کہ اے ایس پی لاڑکانہ سٹی کی آفس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ سندھ پولیس ، سی ٹی ڈی اور خاص طور پر اے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ