کیچ کے رہائشی تین طالبعلم شال سے لاپتہ، تربت موبائل ٹاور کی مشینری کو آگ لگا دی گئی

بلوچستان کے دارالحکومت شال سے گزشتہ رات 2 بجے سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے  مسلح افراد نے اے ون سٹی فیز ون عارف پلازہ میں ایک کمرے پر چھاپہ مار کر  چھ طالب علموں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

بتایا جارہاہے کہ  بعد ازاں  تین طالب علم بازیاب ہوگئے ، جبکہ فاروق ولد سخی داد، شہیک ولد کہور خان اور وزیر ولد نذیر جو رشتے میں چچا زاد بھائی ہیں ان کے حوالے سے تاحال خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

آپ کو علم ہے مذکورہ لاپتہ  طالب علم تعلیم  حاصل کرنے کے سلسلے میں اس وقت شال میں رہائش پذیر   تھے جو بنیادی طور پر کیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔

دریں اثناء  کیچ کے مرکزی شہر تربت شاہی تمپ سے اطلاعات ہیں کہ منگل بدھ کی درمیانی رات نامعلوم مسلح افراد نے زونگ کمپنی کے ٹاور مہ مشینری کو آگ لگاکر ناکارہ کردیا ہے ۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملے کی ذمہداری کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نصیر آباد دو قبائلی گروہوں کے درمیان فائرنگ 5 افراد ھلاک ، سبی کوچ مالکان رویہ کیخلاف احتجاج

بدھ مئی 29 , 2024
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ کا تبادلہ 5 افراد ھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کے بناپر گوٹھ علی شیر عمرانی اور گوٹھ زمان خان عمرانی کے رہائشیوں کے درمیان فائرنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ