آواران: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا شدید حملہ، درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی

اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے نونڈرہ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر شدید نوعیت حملہ ہوا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ چاروں اطراف سے مسلح افراد کی بڑی تعداد فورسز کیمپ کے بالکل قریب پہنچی اور فورسز پر شدید حملہ کیا، حملے میں درجن بھر سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

اطلاعات کے مطابق آواران نونڈرہ میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کے تمام مورچوں کو تباہ کردیا ہے،حملہ اتنا شدید تھا کہ فوجی اہلکاروں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا ہے کیمپ میں موجود تمام فوجی اہلکار زیادہ تر ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

مزید اطلاع ہے کہ فورسز کے کیمپ پر حملے کے دوران کچھ فوجی اہلکار کیمپ سے بھاگ گئے ہیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا،

مقامی گھروں میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، کئی مقامات پر فورسز سڑکیں بند کر کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہیں۔

تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر اپنے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کو چھپا رہا ہے، بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داریاں زیادہ تر بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہیں، تاہم آج کا ہونے والے اس شدید حملے کی زمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی دو افراد جبری لاپتہ ، کیچ پاکستانی فوجی  چوکی پر حملہ

پیر مئی 27 , 2024
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے ریکو سے تعلق رکھنے والے دو افراد نور احمد ولد سید خان سمالانی اور صاحب خان ولد جلال خان سمالانیکوپاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں 9 مئی کو مرکزی شاہراہ سے اس وقت جبری لاپتہ کیا کیا جب وہ نوشکی شہر جارہے تھے۔ مذکورہ افراد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ