ڈیرہ مراد جمالی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی چھلنی نعش برآمد ، کیچ سے دو نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے یار محمد ولد جلال کی چھلنی نعش چھتر کے علاقہ سے برآمد آمد ہواہے ۔

شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ مزید دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات بھی ہیں ۔

آپ کو علم ہے یار محمد کو ایک اور شخص اختر ولد خیر محمد کے ہمراہ پاکستانی فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی سے جبری لاپتہ کر دیا تھا ، اختر بارے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں کہ انھیں فورسز نے کہاں اور کس حال میں رکھا ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت زیارت آپسر سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے دو بھائیوں رفیق ولد صوالی اور اے ٹی ایف ملازم فیصل صوالی کو رات گئے تقریبا دو بجے کے وقت چادر اور چار دیواری کو پامال کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرکے جبری لاپتہ کردیا ۔

اہلخانہ کے مطابق فورسز اہلکار گھر میں موجود تمام افراد کے موبائل بھی چھین کر لے گئے ہیں ۔

واقع کے بعد اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بچے بے گناہ ہیں انھیں فورسز نے غیر قانونی چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور بارڈر بچاﺅ تحریک کا احتجاج، سی پیک شاہراہ  بلاک،پریس کانفرنس

پیر مئی 27 , 2024
پنجگور بارڈر بچاﺅ تحریک پنجگور نے مطالبات کے حق میں سی پیک N85روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا  ،دوسری جانب پریس کانفرنس  کی ۔ بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنما سعود احمد نجیب سلیم ، ملک میران ذامیاد یونین کے صدر حاجی سعید اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ