پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 670 افراد کی ہلاکت کاخدشہ،ایجنسی برائے مہاجرین

انڈونیشیا کے مشرق میں واقع ملک پاپوا نیو گنی کے صوبے اینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جس میں سینکڑوں  لوگوں کے ھلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

دارالحکومت پورٹ مورسبی سے یو این مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ملک میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 مکانات ملبے تلے دبے ہیں۔ ملبے تلے دبے 5 نعشیں نکالی گئی ہیں، 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ سے 1200سے زائد افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی گاؤں مکمل تباہ ہوگیا۔  دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی  فائرنگ لیویز اہلکار قتل ، پنجگور سے نامعلوم  شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد

اتوار مئی 26 , 2024
دکی سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ قوم کمال خیل ناصر پر اسرار طور پر ھلاک  ہوگیا۔ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مندے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ