کیچ ، پنجگور حملوں میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

پنجگور ،کولواہ ، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ پنجگور بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کے روز دن کے تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب سرمچاروں نے مراستان کولواہ میں گھات لگاکر دشمن فوج کے چار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعد زخمی ہوگئے ۔

انھوں نے کہاہے کہ قابض پاکستانی فوج کا یہ قافلہ بلور میں قائم اپنے کیمپ سے نقل مکانی کرکے تربت جا رہا تھا کہ سرمچاروں نے شدید حملہ کردیا ، حملے میں دشمن فوج کے گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں گزشتہ رات تقریبا آٹھ بجے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دستی بم چوکی کے اندر گرنے سے دشمن کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے،اور اس عہد کو دہراتی ہے کہ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لسبیلہ جامعہ انتظامیہ کا طلباء کو ہراساں کرنا وائس چانسلر اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ہے۔ ترجمان بی ایس او

جمعرات مئی 23 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کا طلباء کو ہراساں کرنا وائس چانسلر اور انتظامی ذمہ داران کی غیرسنجیدگی و ہٹ دھرمی ہے۔ ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ جامعہ لسبیلہ اس وقت شدید انتظامی و تعلیمی بحران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ