کیچ: تجابان حملے میں قابض فورسز کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف

کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیاہے، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک سات زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پیر کو دن کے ساڑھے گیارہ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تجابان ھپتاری کور میں گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے تین ویگو اور ایک پانی لیجانے والے ٹینکر کو قریب سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔قافلے میں شامل دو ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے ان میں سوار دشمن کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔قافلے میں شامل باقی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔سرزمین کی آزادی تک قابض پاکستانی ریاستی فورسز پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران اور کولواہ میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری متعدد افراد لاپتہ

منگل مئی 21 , 2024
آواران پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری فوج خفیہ ادارے پہاڑی ندی نالوان میں گھس کر فوج کشی میں مصروف ہیں ۔ بتایا جارہایے کہ منگل کی الصبح پاکستانی وحشی فوج اس کے کارندے آواران لباچ ندی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر گھس گئے ہیں اور درندگی میں مصروف ہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ