سوئی میں پاکستانی فوج اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مزید تین افراد جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں گزشتہ شب پاکستانی فوج اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے قبائلی رہنما وڈیرہ موج علی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے خاندان کے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

جن میں وڈیرہ موج علی کے فرزند عبدل کریم، عبدلحق ولد محمد پناہ بگٹی اور گل شیر ولد سنگاک بگٹی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سوئی میں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹر نیٹ نظام کو بند کر کے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تیس سے زائد لوگوں کو لاپتہ کیا جا چکا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

عبدالرؤف بلوچ ایک شہید کے والد اور نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر یاد رکھے جائیں گے۔استاد واحد کمبر بلوچ

پیر مئی 20 , 2024
قوم دوست رہنماء استاد واحد کمبر بلوچ نے عبدالرؤف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرؤف زمانہ طالب علمی سے قوم نواز سیاست سے وابستہ ہوئے اور انھوں نے بی ایس او ( عوامی ) کے نظریات و سیاسی لائن کی حمایت کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ