آواران میں فوجی چوکی ،گوادر میں موبائل ٹاور،اور مشکے میں تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ آواران کے علاقے پیراندر زرانکول میں گزشتہ شام چھ بجے بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور بعد میں خودکار ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیاگیا ، حملے میں دشمن کا ایک اہلکار زخمی ہوا ۔

 انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 19 مئی کی رات ساڑھے تین بجے گوادر کے سیاہ عمر وارڈ میں واقع چینی کمپنی زونگ موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے تمام مشینریز کو نزرآتش کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے اٹھارہ اور انیس مئی کی درمیانی رات نو بجے کے قریب مشکے کے علاقے جیبری میں فرنٹئیر ورکس آرکنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سائیٹ پر کیا گیا ، حملے میں تعمیراتی کمپنی کے گاڑی، ڈمپر، لوڈر اور دوسرے مشینزیر کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا گیا۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ ہمارے بارہا تنبیہ کرنے کے باجود لیویز فورس سامراجی استحصالی منصوبوں میں قابض ریاست کا ساتھ دے رہی ہے۔ ہم نے بلوچ ہونے کی بنیاد پر لیویز کو جانی نقصان دینے سے گریز کیاہے، اگر اب کسی نے بھی قابض ریاست کے کسی بھی کام میں ساتھ دینے یا سہولت کاری کی کوشش کی تو وہ اپنے جان و مال کے زمہ دار خود ہونگے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز و انکے سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سوئی میں پاکستانی فوج اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مزید تین افراد جبری طور پر لاپتہ

پیر مئی 20 , 2024
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں گزشتہ شب پاکستانی فوج اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے قبائلی رہنما وڈیرہ موج علی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے خاندان کے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ جن میں وڈیرہ موج علی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ