آواران پاکستانی فورسز پر حملہ ، اوستہ محمد پولیس پر فائرنگ اہلکار زخمی ،بچی اغوا ،دیگر واقعات میں 3 افراد ھلاک

مشرقی بلوچستان ضلع آواران کے علاقہ پیراندر زرانکول میں قائم پاکستانی فورسز چوکیوں پر مسلح افراد کا راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔

علاوہ ازیں اوستہ محمد تھانہ گنداخہ کے حدود پولیس چیک پوسٹ باغٹیل پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ پولیس کا ایک جوان شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹو ڈی گاڑی سلور کلر سندھ سے ڈکیتی ہوکر بلوچستان پولیس چیک باغٹیل کے حدود باغٹیل سٹی میں داخل ہوا تو پولیس چوکی انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روکنے کی کوشش کی تو ڈکیتوں ہتھیاروں کے منہ کھول دیے اور پولیس چوکی باغٹیل کا ایک پولیس کانسٹیبل محمد عمر شدید زخمی ہوا، ڈکیتوں نے فائرنگ کرتے ہوئے کوٹ مگسی طرف روانہ ہوکر دوبارہ سندھ تھانہ قبو سعید خان میں داخل ہوکر فرار ہوگئے ۔

زخمی پولیس کانسٹیبل محمد عمر کو قریبی اسپتال بی ایچ یو باغٹیل لایا گیا لیکن وہاں پر میڈیکل انچارج موجود نہیں تھا زخمی اہلکار کو مزید اعلاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔

اوستہ محمد ہیڈ باغ تھانہ کی حدود گوٹھ رسول آباد میں ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلحہ افراد نے جدید اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر گلستان بی بی محبوب علی اور عمران علی کو شدید زخمی کرکے بارہ سالہ بچی فوزیہ کو اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔بعد ازاں پولیس نے شدید زخمیوں کو سول ہسپتال اوستہ محمد منتقل کر دیا اور دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ۔ تاہم واقع کی وجوہات معلوم نہ ہو سکے ہیں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

ادھر لورالائی میں لڑائی جھگڑے کے دوران دو برادان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا گولی لگنے سے تیسرا بھائی بھی ھلاک ہو گیا، بتایا جارہاہے کہ واقعہ میختر کے علاقے سہنڑ پل غاڑہ میں دو بھائیوں مدو سلارزئی اور خانے سلارزئی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں تیسرا بھائی خامدین سلارزئی ھلاک ہو گیا۔

قلات سگنداز کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے گاڑی اور قلات سے زہری جاتے ہوئے ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وٹس گاڑی کا ڈرائیور صبغت اللہ ولد عبدالباری سکنہ قلعہ عبداللہ موقع پر جاں بحق جبکہ ٹوڈی میں بشیر احمد سکنہ قلعہ عبداللہ سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی تین خواتین بھی شامل ہیں۔

دریں اثناء سراتوئی سمبازہ کے قریب سے ایک نا معلوم شخص کی نعش برآمد ہوا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چمن دھرنا ، چھ جماعتی اتحاد نے پیر سے بلوچستان سے منسلک دیگر شاہراہیں بھی بندکرنیکا اعلان کیا گیا۔

پیر مئی 20 , 2024
چمن میں 6جماعتی اپوزیشن اتحاد تحفظ آئین پاکستان نے کل پیر سے بلوچستان سے منسلک شاہراہیں بند کرکے ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا ، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے آج اتوار کو چمن بارڈر مسئلے پر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ جاری بیان میں کہاگیا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ