شال جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے احتجاجی کیمپ جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے احتجاجی کیمپ کو 5449 دن ہوگئے.
اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں مختلف طبقہ کے لوگوں نے کیمپ آ کر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی.

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے اظہار یکجہتی کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم جاگ گیا ہے بلوچستان کے بچے بچے کو اپنی غلامی کا احساس ہو گیا ہے ہر کوئی نیند سے بیدار ہو گیا ہے ہر کوئی لاپتہ افراد کی بازیابی کا نعرہ لگا رہا ہے اور اس پرامن جدوجہد میں خون بہتا ہے اور خون بہتا رہے گا ان عظیم لوگوں کا خون بہتا رہے گا اور یہ خون ضائع نہیں ہونگے ان شہداء کے خون سے پرامن جدوجہد کی جڑیں مضبوط ہونگے غلامی کی تاریخ رائے روشن کرن میں بدل رہے ہیں اس جدوجہد میں ہزاروں بلوچ فرزندوں نے اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے خون بہایا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ دنیا میں ایسے بہت کم انسان ہوتے ہیں جو انسانیت کے خاطر مظلوم قوموں کی خاطر اپنی اواز بلند کرتے ہیں اور کٹن دشوار راستوں میں رہنے اپنی جاں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں میں ڈاکٹر انجینیئرز قانون دان اور زندگی کے مختلف شعبات سے تعلق رکھنے والے ہیں اج ہمارے دشمن نے بلوچ نوجوانوں کو دیکھ کر حواس باختہ ہوگیا ہے ان کی سوچ فکر نظریہ ریاست کو پریشان کر دیا ہے ریاستی فورس اس لیے بلوچستان میں آپریشن کو تیز کر رہی ہے ۔

بلوچستان کی تمام علاقوں میں اپریشن جاری ہے پاکستان اپنی ناکامی کے بعد بھی بلوچ علاقوں میں آپریشن کو اور تیز کر دیا ہے اس اپریشن سے کئی خواتین بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور کئی جبری پتہ ہوئے ہیں روز ہزار بلوچ جبری لاپتہ اور شہید کیے جا رہے ہیں یہ سوال ہر آدمی کے ذہین میں ہوتا ہے کہ کچھ لوگ ریاستی خدمات گزاری کر رہے ہیں اور بلوچ عوام کو ورغلا رہے ہیں تو اب ان کی احتساب لازمی ہو چکا ہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

راجن پور گیس پائپ لائن دھماکہ سے تباہ

جمعہ مئی 17 , 2024
ضلع راجن پور میں ڈیرہ بگٹی سوئی سے پنجاب جانے والے گیس پائپ لائن کو راجن پور کریم چوک کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا ۔ آخری اطلاع تک پائپ لائن اڑانے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ