ہم نے مکران بس ٹرمینل یوسف گوٹھ پولیس کی غنڈہ گردی کی ویڈیوز ، پیغام سمیت ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو بھیج دی ہیں . آمنہ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مکران بس ٹرمینلوں میں پولیس کی غنڈہ گردی آج کی بات نہیں ہے یہ پولیس کی روایت بہت پرانی ہے جو اب ختم ہوجانے چاہئے۔ ایک عرصے سے پولیس منشیات ڈھونڈنے کے بہانےبلوچستان سے آنے والے مریضوں سمیت اسٹوڈنٹس کو حراساں کرتی ہے اور ان کے پیسے چوری کرتی ہے۔ یہ معاملہ ایک عرصہ دراز سے چلتا آرہا ہے لیکن اب پولیس نے حد کردی ہے، سرعام پیسے چوری کرتی ہے اور مجال ہے جو کسی کا خوف ہو۔

ہم نے یہ معاملہ پہلے بھی سرکاری اداروں میں پہنچایا ہے۔ جب 65 سالہ بزرگ ناکو مراد بلوچ کا واقعہ ہوا تھا کہ ناکو اپنے آنکھوں کے علاج کے لئے کچھ رقم 55 ھزار روپے سے زائد لائے تھے اور راستے میں پولیس نے وہ رقم چوری کرلی تھی تو بی وائی سی (کراچی) کے سینئر دوستوں نے اس مسئلے پر لیٹر سائٹ ایریا تھانے میں جمع کروا کر اس پر کروائی شروع کروائی اور پیسے واپس ناکو مراد بلوچ کو دلوائے۔ یہ ایک واقع تھا لیکن دن میں ایسے کئی واقعات ہوتے ہیں جن کا کوئی حساب نہیں اور کوئی حساب رکھنے والا بھی نہیں۔

آمنہ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ میں نے تمام ویڈیوز جن میں صاف پتا چل رہا ہے کہ پولیس کیسے لوگوں کو حراساں کر کے ان کے پیسے لوٹ رہی ہے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو پیغام سمیت بھیج دی ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ جلد ڈی آئی جی ساؤتھ سے میٹنگ کر کے اس مسئلے کو حل کی جانب لے جا سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے احتجاجی کیمپ جاری

جمعہ مئی 17 , 2024
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے احتجاجی کیمپ کو 5449 دن ہوگئے.اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں مختلف طبقہ کے لوگوں نے کیمپ آ کر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی. وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے اظہار یکجہتی کرنے والوں سے گفتگو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ