دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

دکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج دکی میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار کرنے والی گاڑی اور پاکستانی فوج و ڈیتھ اسکواڈ کو دو بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاہے کہ دھماکے کے مقام پر دو گاڑیوں میں پہنچنے والی قابض پاکستان کی ذیلی فورس سی ٹی ڈی اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو دوسرے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو بھی جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی ایل اے نے تیس اپریل کو اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ دشمن کے زرخرید مقامی کاسہ لیس اگر بلوچ سرمچاروں و بلوچ قومی مفادات کیخلاف دشمن کے ساتھ صف بند ہوئے تو ان پر شدید نوعیت کے حملے کیئے جائینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

صحافت کا عالمی دن ، خضدار چمروک بم دھماکہ، صدر پریس کلب ھلاک، متعدد زخمی

جمعہ مئی 3 , 2024
خضدار چمروک کے مقام پر بم کا  زوردار دھماکہ ، خضدار پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر  موقع پر  ھلاک ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق خضدار چمروک کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس میں خضدار پریس کلب کے صدر اور جمعیت علما ءاسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا صدیق مینگل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ