دکی 2بارودی سرنگ دھماکے،ایک ھلاک متعدد افراد زخمی، تربت بم کو ناکارہ بنایا گیا ،کیچ سے ڈرون اور ہیلی کاپٹرز مزنبند روانہ

بلوچستان کے علاقے دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر 20 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

علاوہ ازیں آج صبح ایئرپورٹ روڈ پر آئی ای ڈی برآمد کرنے کے بعد پولیس کی اسپیشل بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیر مواد ممکنہ طور پر تخریب کاری کے مقاصد کے لیے چھپایا گیا تھا۔

دریں اثناء کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ سے دو پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹرز اور ایک ڈروں مزن بند کی پہاڑوں کی طرف نکل گئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ وہ وہاں کسی درندگی کی نیت سے گئے ہوئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز ہاتھوں باپ بیٹا جبری لاپتہ

جمعرات مئی 2 , 2024
ڈیرہ بگٹی فورسز کے ہاتھوں باپ بیٹا لاپتہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پاکستانی فورسز نے رحمیو بگٹی نامی ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں انکے بیٹے امیر سمیت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد وہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ