اقوام متحدہ جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کیلئے پاکستان کو سفارشات پیش کی ہیں، ماہ رنگ کو یقین دہانی

پاکستان میں جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ اولیور ڈی فرووائل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے لاہور میں ملاقات دوران کہا ہے کہ حکومت پاکستان کوجبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کیلئے سفارشات پیش کی ہیں۔


اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں جس میں کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے ، میں کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ اولیور ڈی فرووائل کے پینل کے ساتھ اشتراک کرنا ایک اعزاز اور بہت اچھا تجربہ تھا۔

ان کا کہنا ہےکہ میں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں حکام جبری گمشدگیوں کے کیسز کو قالین کے نیچے رکھنے کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے لکھا ہے کہ انہوں نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے تحفظات کو تسلیم کیا اور ذکر کیا یے کہ ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کو متعدد سفارشات پیش کی ہیں، جن میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیوں کی عوامی سطح پر مذمت کریں، انہیں ایک الگ اور خود مختار جرم کے طور پر تسلیم کریں۔ اور جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان، گوادر، تربت و کچھی حملوں میں قابض فوج کے 11 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

پیر اپریل 29 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان، گوادر اور تربت میں قابض پاکستانی فوج کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جن میں گیارہ دشمن اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ کچھی میں مواصلاتی ٹاور تباہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ