کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، ان حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک جبکہ ایک سرویلنس ڈرون تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہاہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح کولواہ کے علاقے مرستان میں گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کررہی تھی، دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی حملے کی زد میں آئی جس کو سرمچاروں نے راکٹ، اسنائپر و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاہےکہ اس دوران دشمن فوج نے سرویلنس ڈرون کا استعمال کیا، جس کو سرمچاروں نے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

اس طرح سرمچاروں کے ایک اور دستے نے مذکورہ مقام پر قائم دشمن فوج کے ایک چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو منگل کے روز 5424 دن ہو گئے۔

بدھ اپریل 24 , 2024
شال – بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5424 دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں شال سے پی ٹی ایم کے سینئر کارکنان نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔ وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ