پاکستانی فورسز نے عزیز نامی شخص کو جبری لاپتہ کردیا ، نوشکی سی ٹی ڈی نے 4 افراد کو گرفتار گرفتار کرلیا

کیچ پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر جوسک کے مقام پر عزیز نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپہ کے دوران خواتین بچوں پر تشدد کرنے کے علاوہ گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ یکم دو اپریل کی درمیانی شب بھی فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

علاوہ ازیں بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جاری بیان میں کہاہے کہ نوشکی واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے ، جبکہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تحیقات کیا جارہا ہے ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ ہفتے نوشکی میں 9 پاکستانی مخبروں کو شناخت کے بعد ہلاک کرنے کی ذمہداری بلوچ مسلح تنظیم نے قبول کی تھی ۔

پولیس کے مطابق نوشکی میں 12 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث حملہ آور تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ بگٹی پاکستانی فوج کی اناج لوٹنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

جمعرات اپریل 18 , 2024
ڈیرہ بگٹی : پاکستانی فوج کی مسلسل تیسرے روز بھی ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کوڑدان، حبیب راہی، سور اور لینڈی سمیت قریبی علاقوں میں فوج کشی جاری علاقہ مکینوں اور مقامی کسانوں کے تیار غلہ لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ کسانوں کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ