پسنی کوسٹ گارڈز رویے سے تنگ ٹرانسپورٹروں کا احتجاجی دھرنا

پسنی میں ٹرانسپورٹروں نے پاکستان کوسٹ گارڈ کیخلاف کارواٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے مکران ٹو کراچی چلنے والے بسوں سے ڈیزل اتارنے کے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کرکے کارواٹ کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث ایم ایٹ شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی، تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ سمیت دیگر علاقوں کو آنے اور جانیوالی ٹریفک معطل، درجنوں مسافر پھنس گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے ہر جگہ چوکی قائم کئے ہوئے ہیں جو بھتہ وصولی کرتے ہیں اسکے باجود ہمیشہ گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کوسٹ گارڈ رویہ سے تنگ آچکے ہیں جس کے خلاف مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جامعہ بلوچستان اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ، احتجاج جاری

بدھ اپریل 17 , 2024
شال جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام گذشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور منطور شدہ الاونسز کی عدم ادائیگی کے خلاف 37 ویں روز بھی جامعہ بلوچستان کے مرکزی گیٹ کے سامنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ