پنجگور۔ روڈ حادثے میں شہید ہونے والےشہاب رحیم شمبے زئی کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ خاندان کی وضاحت

پنجگور گزشتہ مہینے وندر روڈ حادثے میں ھلاک طالبعلم شہید شہاب شمبیزئی کے خاندان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد کی جانب سے ہمارے خاندان کے چشم چراغ وندر کے مقام پر روڈ حادثے میں شہید ہونے والے طالب علم شہید شہاب رحیم شمبیزئی کو اپنا سرمچار قرار دینے کی سختی سے تردید اور مذمت کی ہے۔

وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مزکورہ تنظیم نے چند ماہ پہلے ہمارے خاندان کے پکنک پر جانے والے افراد پر حملہ کرکے شہید شہاب رحیم کے بڑے بھائی تاج رحیم کو زخمی اور چچا زاد بھائی عبداللہ ایوب شمبیزئی کو شہید کیا تھا اور جھوٹ پر مبنی بھونڈی وضاحت کرکے معافی مانگ لیا تھا لیکن ہم نے انکی جھوٹی اور بھونڈی وضاحت کو رد کرکے شہید عبداللہ کے بےگناھ قتل پر تحقیق اور انصاف کا تقاضا کیا تھا۔

خاندان کا کہنا ہے کہ عبداللہ شمبیزئی کے بےگناہ قتل پر مزکورہ تنظیم کو شدید عوامی رد عمل اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تنظیم کو چاہیے تھا کہ صاف اور شفاف تحقیق کرکے ہمیں انصاف فراہم کرتا لیکن انہوں نے اپنی شرمندگی چھپانے اور ہمارے خاندان کو ذہنی اذیت دینے کیلئے ایک جھوٹ کا سہارا لے کر حادثاتی موت کا شکار ہونے والے شہاب رحیم کو اپنا سرمچار قرار دیکر ہم سے انتقام لینے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ شہاب رحیم کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ اپنے خاندان کا فرمانبردار اور ہردل عزیز فرد تھا۔ انکی تمام سرگرمیاں اپنے گھر خاندان اور تعلیم تک محدود تھے ۔ ہماری بدقسمتی سے وہ اپنے خاندان کے دیگر پانچ نوجوانوں کے ساتھ روڈ حادثے کا شکار ہوکر ہم سے جدا ہوا۔ اپنے آپ کو قومی تنظیم کہنے والے ہماری زخموں پر نمک پاشی کرکے اپنی سیاسی دکان چمکانے کا سلسلہ بند کریں

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

براہمداغ کے مذاکرات سے امن قائم نہیں ہوگا. سرفراز بگٹی

بدھ اپریل 17 , 2024
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں، ریاست کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنا چاہییں کیونکہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ صرف براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنے سے امن قائم نہیں ہوجائے گا انہوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ