لاہور: اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عامر تمبا ہلاک ، عامر تمبا بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل میں ملوث تھا، سربجیت سنگھ پر 29 اگست 1990 کو غلطی سے پاکستانی سرحد عبور کیا،
سربجیت سنگھ پہ لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں بم دھماکوں کے الزام لگا کر بعد ازاں انہیں 1991 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سربجیت سنگھ نے کئی مرتبہ معافی کی درخواست کی تھی لیکن ان کی درخواست رد کردی گئی تھی۔ تاہم۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت نے 2008 میں سربجیت سنگھ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے قید میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 26 اپریل 2013 کو سربجیت سنگھ پر کوٹ لکھپت جیل میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2 مئی 2013 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
جبکہ سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے دسمبر 2018 میں بھارتی شہری سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان عامر تانبا اور مدثر منیر کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
